12 دسمبر، 2005، 7:07 AM

پارليمنٹ اسپيكر جناب حداد عادل نے كہا كہ

مغربي ممالك كو اسرائيل كے بارے ميں ايراني صدر ڈاكٹر احمدي نژاد كےحاليہ اظہارات كے بارے ميں منطقي اور قابل قبول جواب دينا چاہيے

مغربي ممالك كو اسرائيل كے بارے ميں  ايراني صدر ڈاكٹر احمدي نژاد كےحاليہ اظہارات كے بارے ميں منطقي اور قابل قبول جواب دينا چاہيے

پارليمنٹ اسپيكر جناب حداد عادل نے مغربي ممالك پر زور ديا ہے كہ وہ اسرائيل كے بارے ميں ايراني صدر ڈاكٹر احمدي نژاد كےحاليہ اظہارات كے بارے ميں منطقي اور قابل قبول جواب ديں انھوں نے كہا كہ ايراني صدر كي بات كوئي نئي بات نہيں ہے بلكہ ابتدا ہي سے بعض ممالك نے يہ تجويز پيش كي تھي كہ يہوديوں كے لئے ارجنٹينا كا ايك علاقہ مخصوص كرديا جائے اور اب ہمارے صدر نے اس سلسلے ميں سوال پيش كئے ہيں جنكا منطقي جواب مغربي ممالك كودينا چاہيے

مہرخبررساں ايجنسي كے پارليماني نامہ نگار نے رپورٹ دي ہے كہ پارليمنٹ كے اسپيكر حداد عادل نے نامہ نگاروں سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ  مغربي ممالك كو اسرائيل كے بارے ميں  ايراني صدر ڈاكٹر احمدي نژاد كےحاليہ اظہارات كے بارے ميں منطقي اور قابل قبول جوب دينا چاہيے

پارليمنٹ اسپيكر جناب حداد عادل نے مغربي ممالك پر زور ديا ہے كہ وہ اسرائيل كے بارے ميں ايراني صدر ڈاكٹر احمدي نژاد كےحاليہ اظہارات كے بارے ميں منطقي اور قابل قبول جواب ديں انھوں نے كہا كہ ايراني صدر كي بات كوئي نئي بات نہيں ہے بلكہ ابتدا ہي سے بعض ممالك نے يہ تجويز پيش كي تھي كہ يہوديوں كے لئے ارجنٹينا كا ايك علاقہ مخصوص كرديا جائے اور اب ہمارے صدر نے اس سلسلے ميں سوالات پيش كئے ہيں جنكا منطقي جواب مغربي ممالك كودينا چاہيے انھوں نے كہا يہ يورپ والوں نے يہوديوں كو اپنے ممالك سے باہر كيا اور انھيں  ظلم و استبداد كا نشانہ بنايا اور اب اسرائيلي فلسطينيوں كو اپنے ظلم و ستم كا نشانہ بنا رہے ہيں ايراني صدر نے مكہ مكرمہ ميں نامہ نگاروں سے گفتگو كرتے ہوئے كہا تھا اسرائيل حكومت يورپ كے كسي ملك ميں تشكيل ديني چاہيے كيونكہ ان كو يورپ سے نكالا گيا ہے

صدر احمدي نژادنے امن برقرار كرنے كے لئےكہا كہ اسرائيلي حكومت يورپ كے كسي علاقے ميں قائم كي جائے كيونكہ يورپ والوں نے  اسرائيليوں كو اپنے ممالك سے نكال كر فلسطين كي سرزمين پرفلسطينيوں كو بے گھر كركےجبرا آباد كيا ہے اور فلسطينيوں كو اپنے گھروں سے باہر نكال ديا ہے انھوں نے كہا كہ يہ بين الاقوامي قونين كي صريح خلاف ورزي ہے ليكن چونكہ يورپ اور امريكہ كي طرف سے ہے لہذآ اس پر كوئي بين الاقوامي تنظيم بات نہيں كرسكتي انھوں نے كہا ظلم اور جرم كسي كي طرف سے بھي ہو وہ ظلم اور جرم ہے

صدر احمدي نژاد نے كہا كہ چونكہ دوسري جنگ عظيم ميں يورپيوں نے يہوديوں كے ساتھ زيادتي كي تھي اس ليے اب انہيں يروشلم كي غاصبانہ حكومت كا ساتھ دينا ہے اور ہم اسے قبول نہيں كرتےانہوں نے كہا كہ يورپ نے يہوديوں پر دباؤ ڈالا تھا، اس ليے اب انہيں يہودي رياست كے ليے يورپ كا كچھ حصہ دينا چاہيے  تاكہ وہ اپني مرضي كي رياست يورپ ميں قائم كر سكيں انہوں نے سوال اٹھايا كہ ’فلسطين پر قبضہ كرنے والے كہاں سے آئے ہيں؟ وہ كہاں پيدا ہوئے تھے؟ ان كے آبا ؤ اجداد كہاں رہتے تھے؟ فلسطين ميں ان كي جڑيں نہيں ہيں، ليكن انہوں نے اس پر غاصبانہ قبضہ كيا ہوا ہے

انہوں نے فلسطين كے لوگوں كے حقوق كے بارے ميں كہا كہ  كيا قومي حق خود اراديت اقوام متحدہ كے منشور كا ايك اصول نہيں ہے؟ تو پھر فلسطينيوں كو اس حق سے محروم كيوں كيا جا رہا ہے؟ صدر كے اس حقيقت پسندانہ بيان نے يورپ اور امريكہ ميں ايك بار پھر ہلچل مچا دي ہے ليكن امريكہ اور يورپ كے شور مچانے سے حقيقت بدل نہيں سكتي

 

 

News ID 264315

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha